زینب الرٹ بل کی بعض شقوں پر تحفظات تھے، قبلہ ایاز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ زینب الرٹ بل قومی اسمبلی سے منظور ہوچکا ہے،کونسل کے اجلاس میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کی قانونی سفارشات پر غور کیا
قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ بچوں سے زیادتی کے واقعات کےمقدمات جلد درج کرنے کی سفارش کو منظور کیا،بچوں سے زیادتی کے واقعات کے مقدمات مقامی سینٹرز میں درج ہوں گے،خصوصی عدالتوں کے ساتھ مقامی سینٹرز میں بھی مقدمات درج ہوں گے،زینب الرٹ بل کی بعض شقوں پر تحفظات تھے،زینب الرٹ بل کو زینب کے نام سے منسوب کرنے سے خاندان پر منفی اثرات مرتب ہوں گے،
قبلہ ایاز کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبائی مرض ہے اس سے بچاوَ سب شہریوں کا فرض ہے،عورتوں کے حوالے سے ایک فکری نشست کا اہتمام کیا جائے گا،حکومت نےبچوں پرتشدد کےانسدادکیلئےسرعام پھانسی پر رائےمانگی تھی،
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران
واضح رہے کہ زینب الرٹ بل قومی اسمبلی سے منظور ہو چکا ہے، قبل ازیں سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت گزشتہ روز ہوا تھا، قائمہ کمیٹی سے ترامیم کے بعد منظور ہونے والے زینب الرٹ بل کو سینیٹ میں پیش کیا گیا جسے منظور کر لیا گیا,سینیٹ میں زینب الرٹ بل سینیٹر اعظم سواتی نے پیش کیا تھا، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سینیٹ میں بھی زینب الرٹ بل کی مخالفت کی تھی.