قاتلانہ حملہ، زینب جمیل کے شوہر کی درخواست ضمانت خارج

0
53
zainab jameel

سابق ماڈل و اداکارہ زینب جمیل پر حملہ کیس میں زینب کے شوہر کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی

سیشن کورٹ نے زینب جمیل پر فائرنگ کے مقدمے میں شوہر محمد جمیل کی عبوری ضمانت خارج کی ہے، عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر ملزم کی عبوری ضمانت مسترد کی،ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، زینب جمیل نے اپنے شوہر پر فائرنگ کا الزام عائد کر رکھا ہے، پولیس نے واقعہ میں 5 ملزمان کو گرفتار کر رکھا ہے تا ہم مرکزی ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوا،خاتون پر براہ راست فائرنگ کرنے والے شوٹرز کا تعلق کراچی سے ہے،

یاد رہے کہ 2017 میں سردارجمیل نے زینب کے ساتھ دوسری شادی کی تھی، شوہر کو زینب کے شوبز میں کام کرنے پر اعتراض تھا۔سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا ،زینب کو 6 گولیاں لگی تھیں،وہ ہسپتال میں زیر علاج تھیں تا ہم اب وہ گھر منتقل ہو گئی ہیں.اداکارہ زینب نے قاتلانہ حملے کا الزام اپنے شوہر پر لگایا تھااور کہا تھا کہ شوہر نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی ہے،وہ گزشتہ دو ماہ سے مجھے دھمکیاں دے رہا تھا لیکن میں دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائی کیونکہ مجھے لگا کہ میرے بچوں کا باپ میرے ساتھ ایسا نہیں کرسکتا۔

قاتلانہ حملے میں زخمی سابق اداکارہ زینب جمیل گھر منتقل

سابق ماڈل و اداکارہ زینب جمیل نے قاتلانہ حملے کا الزام اپنے شوہر پر عائد کردیا

Leave a reply