زائرہ وسیم نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ دوبارہ فعال کرلیا

0
35

گذ شتہ سال اسلام کی خاطرشوبز کو خیرباد کہنے والی زائرہ وسیم نے گذشتہ روز اپنا ٹویٹر اور انسٹا گرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیئے تھے تاہم انہوں نے اپنا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ دوبارہ فعال کرلیا ہے۔

باغی ٹی وی : گذ شتہ سال ا سلام کی خاطرشوبز کو خیرباد کہنے والی زائرہ وسیم نے گذشتہ روز اپنا ٹویٹر اور انسٹا گرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیئے تھے تاہم انہوں نے اپنا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ دوبارہ فعا ل کرلیا ہے۔ زائرہ وسیم نے ٹڈیوں کے حملوں کے بارے میں ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے سورۃ اعراف کی آیت نمبر 133 کا حوالہ دیا تھا۔ جس پر زائرہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی وجہ سے زائرہ وسیم نے اپنا تصدیق شدہ ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا تھا لیکن آج اُن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ سامنے آیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے پوچھا کہ ’زائرہ وسیم نے اپنا اکاؤنٹ کیوں ڈیلیٹ کیا تھا؟


صارف کے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے زائرہ وسیم نے لکھا کہ چونکہ میں بھی ایک انسان ہوں تو میں بھی باقی سب کی طرح سوشل میڈیا سے اُس وقت وقفہ لے سکتی ہوں جب میرے اردگرد شور حد سے زیادہ بڑھ جائے۔

زائرہ وسیم کے اس ٹوئٹ پرٹوئٹر صارفین نے اُن کے اس فیصلے کی سراہتے ہوئے ان کی حمایت کی اور سوشل میڈیا پر خوش آمدید کہا اور صارفین نے کہا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں پریشان نہ ہوں یقیناً اللہ دیکھ رہا ہے اور اللہ سب کچھ جانتا ہے-
https://twitter.com/adnanaltafmeer/status/1266690178040676353?s=19
https://twitter.com/lala_sehra/status/1266693941744762881?s=19


https://twitter.com/mdsaharul3/status/1266699732375597056?s=19


https://twitter.com/hkalal123/status/1266698699519881216?s=19

زائرہ وسیم کوٹڈیوں کے حملوں کے بارے میں ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا

Leave a reply