قصور
مین فیروز پور روڈ نزد کالی پل جو کہ ضلع قصور کا سب سے بڑا اور مصروف ترین روڈ ہے، پر بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے شروع کیا جانے والا نالہ عرصہ چھ ماہ سے پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا آج تک یہ نالہ جس کی گہرائی تقریبا 8 فٹ اور چوڑائی 6 فٹ ہے ،اوپر سے کھلا چھوڑا ہوا ہے جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے
گزشتہ دن ہلکی سی بارش کی وجہ سے نالہ کی دیواریں گر گئیں جس کے بعد نالہ مذید خطرناک ہو گیا ہے
نیز اس کھلے نالے میں متعدد حادثات ہو چکے ہیں
دیواریں گرنے سے راہگیر مذید خوف کا شکار ہو گئے ہیں
اہلیان علاقہ نے حکام سے نوٹس کی اپیل کی ہے کہ نالے کی صفائی کروائی جائے اور نالہ کی دوبارہ مرمت کروا کے اس کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاہم لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نالے سے گزرنے کیلئے عارضی پل بنائے ہوئے ہیں جو کہ خستہ حالی کی وجہ سے کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں
ڈی سی قصور اور انتظامیہ سے اپیل ہے کہ اس کا جلد سے جلد حل نکالا جائے تاکہ مچھر اور گندے پانی سے بیماریوں کے پھیلاؤ میں کمی آسکے اور لوگ ٹریفک حادثات سے بچ سکیں
زیر تعمیر نالے کی دیواریں گر گئی،کئی حادثات رونما ہو گئے،نوٹس کی اپیل
Latest from قصور

قصور: اپووا کا تاریخی دورہ، ادبی و فلاحی مرکز کا قیام اور گنڈا سنگھ بارڈر کا وزٹ
قصور(باغی ٹی وی رپورٹ) آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بانی صدر ایم ایم علی کی قیادت

قصور،موٹر سائیکل چور گینگ کے 3 ارکان رنگے ہاتھوں گرفتار
قصور،موٹر سائیکل چور گینگ کے 3 ارکان رنگے ہاتھوں گرفتار،موٹر سائیکلز برآمد،مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ سٹی اے ڈویژن کے ایس

قصور،بجلی چوروں کا واپڈا ٹیم پر حملہ
قصور ،پیرووالا روڈ پر بجلی چوری کی اطلاع پر چھاپہ مارنے والی واپڈا ٹیم، ایلیٹ فورس اور رینجرز کے اہلکاروں پر مشتعل افراد نے

قصور، عیدالاضحٰی سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی اجلاس
قصور،ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن لاہور عبدالسلام عارف کی زیر صدارت عیدالاضحٰی سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس اسلام محبت،رواداری،

قصور،منظور شدہ منڈیوں کے علاوہ جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی
قصور،عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی منظور شدہ منڈیوں کے علاوہ جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر