ذکا اشرف کو 3 ماہ کی توسیع مل گئی

منیجمنٹ کمیٹی کو کسی تعیناتی کا اختیار نہیں ہوگا

اسلام باد: ذکا اشرف کی سربراہی میں قائم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کردی گئی۔

باغی ٹی وی : ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وفاقی کابینہ نے بذریعہ سرکولیشن سمری منیجمنٹ کمیٹی کی مدت بڑھانے کی منظوری دی، سمری میں پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے اختیارات محدود ہونے کا خصوصی حوالہ دیا گیا ہے سمری کے مطابق منیجمنٹ کمیٹی روزمرہ کے امور نمٹائےگی،تاہم منیجمنٹ کمیٹی کو کسی تعیناتی کا اختیار نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ ذکا اشرف کی 4 ماہ کی مدت آج ختم ہوگئی ہے، قبل ازیں جمعہ کو چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے مستقبل سے متعلق وزارت بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے سمری نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو موصول ہوئی تھی،سمری میں کہا گیا تھا کہ موجودہ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی مدت کل پوری ہورہی ہے اور ان کے مستقبل سے متعلق وزیراعظم اپنی رائے سےآگاہ کریں۔

Comments are closed.