لاہور: چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی ہے ۔

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق دونوں کی ملاقات پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوئیذکا اشرف کی جانب سے شاہد آفریدی کی کرکٹ میں خدمات کی تعریف کی گئی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی پاکستان کے ہیرو اور سپر اسٹار ہیںہمیں آپ کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی۔

سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے ذکا اشرف کی کوششوں کی تعریف کی گئی شاہد آفریدی نے نوجوان کرکٹرز کو گروم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا،شاہد آفریدی نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا بہت ضروری ہے۔

نگران وزیراعظم اور شاہد آفریدی کے مابین ملاقات

واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے مابین ہونے والی ملاقات میں ‏کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، سابق کپتان نے کھیل میں بہتری کیلئے اپنی تجاویز دیں اس موقع نگراں وزیراعظم نے شاہد آفریدی کو کرکٹ کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کو کہا، جس پر شاہد آفریدی نے بورڈ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے حوالے سے سوچ کر جواب دینے کو کہا۔

یاد رہےکہ ذکا اشرف کی سربراہی میں کام کرنے والی پی سی سی منیجمنٹ کمیٹی کی معیاد 4نومبر کو ختم ہورہی ہے، بورڈ کی کمان میں تبدیلی کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے۔

داغستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ عوامی شاعراور نثرنگار، رسول حمزہ تووچ حمزہ توف

Shares: