انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کل جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ذکا اشرف کے ہمراہ پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر بھی جائیں گےآئی سی سی کی سالانہ میٹنگز 10 سے 13 جولائی تک جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں ہوں گی، آئی سی سی کی میٹنگز میں اہم امور زیرِ بحث آئیں گے جبکہ اس دوران سالانہ رپورٹ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات ہو گی۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے ممبرز کو بریف کرے گا جبکہ میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر پی سی بی کے عہدے داران ممبرز ممالک کے عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے،ایشیا کپ کے میچز میں اضافے اور دیگر امور پر بھی اے سی سی کے ممبرز سے سائیڈ لائنز پر بات ہو گی۔
زکاء اشرف پی سی بی چئیر مین مقرر
واضح ہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی،وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے نئےچیئرمین ذکاء اشرف نے عہدے کا چارج سنبھال لیاچارج سنبھالنے کے بعد چوہدری ذکاء اشرف کی پی سی بی ہیڈ کواٹرز آمد ہوئی جہاں بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں نے ذکاء اشرف کا استقبال کیا ذکاء اشرف کے چارج سنبھالنے کی کاغذی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے-
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری
ذکاء اشرف آج نئی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے،پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جس میں کرکٹ بورڈ کی آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی 4 ماہ کے لیے بنائی گئی ہے جو بورڈ کے آئی سی سی سمیت دیگر امور کو دیکھے گی پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی 10 ارکان پر مشتمل ہے جس میں کلیم اللہ خان، اشفاق اختر، مصدق اسلام، عظمت پرویز، ظہیر عباس، خرم سومرو، خواجہ ندیم، مصطفیٰ رمدے اور ذوالفقار ملک شامل ہیں ذکاء اشرف سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات نجم سیٹھی چلا رہے تھے تاہم پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین پی سی بی کے لیے ذکاء اشرف کا نام تجویز کیا تھا۔