باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ زکوٰۃ کی تقسیم کا موجودہ فرسودہ نظام بدلا جائے

خرم نواز گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے زکوٰۃ کی تقسیم کا نیا ماڈل دیا،حکومت صدر منہاج القرآن کے پیش کردہ ماڈل پر غور کرے،بدقسمتی سے زکوٰۃ کی رقم کو سیاسی مقاصد کیلئے خوردبرد کیا گیا زکوٰۃ کے وسائل کو افسر، سرکاری ملازم شیر مادر سمجھتے ہیں

خرم نواز گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ معزز ججز اور آڈٹ کے ادارے زکوٰۃ کی تقسیم پر سوال اٹھارہے ہیں ،زکوٰۃ کی تقسیم کے موجودہ نظام نے صرف بھکاری پیدا کیے ،زکوٰۃ کی رقم سمیڈا سے ملکربیروزگاروں کو کاروباری اشیاء خرید کر دی جائیں ،پانچ، دس ہزار روپے مالی مدد دینے سے کبھی غربت ختم نہیں ہو گی

خرم نواز گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ زکوۃ دینے والے افراد ہر سال ایک دو لوگوں کوپاؤں پر کھڑا کریں،زکواۃ کے وسائل کے استعمال کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے

Shares: