گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔
باغی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 31 جنوری 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائرمیں 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔اس اضافے کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 16 ارب 4 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اعدادوشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس11 ارب 41 کروڑ 83 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 62 کروڑ 58 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے اور کچھ غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں بینکوں سے تقریباً 3.8 ارب ڈالر خریدے ہیں .یاد رہے کہ تاریخی طور پر اسٹیٹ بینک بینکنگ مارکیٹ سے ڈالر خریدتا ہے تاکہ خاطر خواہ ذخائر برقرار رہیں اور شرح تبادلہ کو مستحکم کیا جا سکے، تاہم منی مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران ملکی قرضوں کے مقابلے میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈالر کی خریداری بہت زیادہ تھی۔
ڈاکوؤں نے لمحوں میں 10 شہریوں سے موبائل فون اور لاکھوں نقدی چھین لی
سعودی حکومت نےعمرہ زائرین پر لگائی بڑی شرط ختم کردی