ذخیرہ اندوزوں کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بددعا کی ہے،علامہ طاہر اشرفی کا تاجروں کو پیغام
ذخیرہ اندوزوں کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بددعا کی ہے،علامہ طاہر اشرفی کا تاجروں کو پیغام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بددعا کی ہے
علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ تاجروں سے گزارش ہے کہ وہ رمضان میں مہنگائی نہ کریں، اپنے نفع کو پچاس فیصد کم کر دیں، رمضان میں مہنگائی کے خاتمے کے حوالہ سے حکومت کوشش کر رہی ہے اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ علما کی نشست ہوئی ،بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے بھی کام کر رہے ہیں
علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ طے شدہ کورونا ایس اوپیز پر رمضان میں عمل کیاجائےگا،گھر سے وضو کرکے آئیں اور جائے نماز ساتھ لائیں ،نمازی مساجد میں ماسک کا استعمال کریں ،ایس او پیز کا خیال رکھیں، مساجد کو بند نہیں کیا جائے گا، کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے بھی علماٰ کرام کردار ادا کریں اور عوام کو آگاہی دیں،گزشتہ برس بھی رمضان میں مساجد کو بند نہیں کیا گیا تھا، اب بھی علماء کرام کا تعاون رہا تو مساجد کو بند کرنے کی نوبت نہیں آئے گی،رمضان المبارک اور عید کا چاند ایک ہو گا، پشاور میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس درست سمت کی جانب قدم ہے۔ ہم قوم کو متحد کرنا چاہتے ہیں جبکہ سائنسی علوم اور گواہی سے قرآن و سنت کی روشنی میں فیصلہ کریں گے۔ نئی رویت ہلال کمیٹی نئی روایات قائم کرے گی۔