بشکیک واقعہ میں زخمی پاکستانی طلبا کو ترجیحی بنیادوں پر وطن لایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

Shehbaz Sharif

وزیراعظم کا پاکستانی سفیر سے رابطہ، خصوصی طیارے سے متعلق انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس لانے والے خصوصی طیارے سے متعلق ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے ٹیلیفونک رابطے میں کرغزستان میں موجود تمام پاکستانی طلبہ اور ان کے خاندانوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔شہباز شریف نے ہدایت کی کہ زخمی پاکستانی طلبا کو ترجیحی بنیادوں پر وطن لایا جائے، خاندان کے ساتھ مقیم طلبا کی بھی وطن واپسی کا انتظام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔اس موقع پر پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو کرغز نائب وزیر خارجہ آیواز بیک عطاخانوف سے ہوئی ملاقات سے آگاہ کیا۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ کرغز حکومت نے بتایا ہے کہ حالات پر مکمل طور قابو پا لیا گیا ہے، کل رات اور آج تشدد کا کوئی نیا واقعہ نہیں ہوا، سکیورٹی بڑھا دی گئی پاکستانی اور دیگر غیر ملکی طلبہ بالکل محفوظ ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ پاکستانی طلباء آج دو کمرشل پروازوں کے ذریعے بھی کرغیزستان سے پاکستان پہنچیں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حالات معمول پر آنے کے باوجود کوئی طالبعلم پاکستان آنا چاہتا ہے تو سہولیات دی جائیں۔وزیرِ اعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارہ آج شام بشکیک کے لیے روانہ ہوگا جو رات کو 130 پاکستانی طلبہ کو لے کر پاکستان پہنچے گا۔

Comments are closed.