زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی عیادت آر پی او نے کی

قصور
پرسوں تھانہ سٹی اے ڈویژن قصور کے اہلکاروں کی طرف سے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے اور ایک کو پولیس مقابلہ میں ہلاک کرنے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایلیٹ فورس کے جوان نصراللہ کی آر پی او شیخوپورہ نے عیادت کی

تفصیلات کے مطابق پرسوں شام پانچ بجے کے قریب حاجی فرید روڈ قصور حدود تھانہ سٹی اے ڈویژن میں ڈاکوؤں نے ایک دکان پر واردات کی جس کی اطلاع تھانہ سٹی اے ڈویژن قصور کو ملتے ہی پولیس فورس نے 2 ڈاکوؤں کو موقع پر پہنچ کر گرفتار کر لیا جبکہ دو ساتھی ڈاکوؤں کو تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا پولیس پارٹی جب ایک ڈاکو کو گرفتار کرنے گئی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ ایلیٹ فورس کا جوان نصراللہ شدید زخمی ہو گیا جسے علاج کیلئے لاہور جنرل ہسپتال پہنچایا گیا جہاں آر پی او شیخوپورہ ڈاکٹر انعام وحید نے زخمی اہلکار کی عیادت کی
اور ہر قسم کے اعلی طبی علاج سہولت فراہم کرنے کا حکم جاری کیا
آر پی او نے پولیس جوانوں کی کارکردگی کو سراہا اور داد دی

Comments are closed.