لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی حادثے کا معاملے پر ترجما ن دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ ٹیم نے مقامی حکام اور زاویہ ہسپتال سے ملاقات کے بعد معلومات اکٹھی کر لیں ہیں-
باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے کی خبر کے بعد طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم نے زاویہ شہر کا دورہ کیا ،پاکستانی سفارتخانہ ٹیم نے مقامی حکام اور زاویہ ہسپتال سے ملاقات کے بعد معلومات اکٹھی کر لیں،غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق کشتی میں 63 پاکستانی سوار تھے-
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اب تک 16 لاشیں نکالی جا چکی ہیں ،لاشوں کی پاکستانی شہریت کی بنیاد پر شناخت کی گئی ہے،حادثے میں 37 لوگ زندہ بچ گئے ہیں ،زخمیوں میں 1 ہسپتال میں اور 33 پولیس کی تحویل میں ہیں،اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 10 کے قریب پاکستانی لاپتہ ہیں-
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق زندہ بچ جانے والوں میں سے تین طرابلس میں ہیں ،سفارت خانہ بچ جانے والوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے،طرابلس میں سفارت خانہ مزید معلومات اکٹھا کرنے اور مقامی حکام سے رابطہ برقرار رکھنے کے عمل میں ہے-