زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد چار ہو گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد میں سے 4 جاں بحق ہو چکے ہیں، تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ متحرک ہے، پاک فوج کے جوان بھی منگلا سے میر پور پہنچ چکے ہیں، ہسپتالوں میں 76 زخمیوں کو لایا گیا ہے، میرپور کے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش ہو چکا ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے خون کی اپیل کی گئی ہے

 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کی ہدایت کی ہے، انہوں نے سول انتظامیہ کی مدد کے لئے ریسکیو آپریشن میں مدد کی ہدایت کی ہے، آرمی چیف نے کہا کہ آرمی کے ڈاکٹرز میر پور مدد کے لئے پہنچیں، پاک فوج کے جوان میر پور میں ریسکیو کام کریں،

آرمی چیف کے حکم کے بعد پاک فوج کےدستے،ایوی ایشن اورمیڈیکل ٹیمیں روانہ ہو چکی ہیں،

Shares: