زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف اور وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی ہے.
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی کی آرمی چیف سے جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر پیشرفت پر غور کیا گیا، ملاقات میں علاقائی سیکورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.علاقائی سلامتی سمیت قومی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی.
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق زلمے خلیل زاد نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا،
واضح رہے کہ زلمے خلیل زاد آج صبح پاکستان پہنچے تھے،قبل ازیں زلمے خلیل زاد کی پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات ہوئی . زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ کو طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات سے متعلق حالیہ صورتِ حال کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا تھاکہ امن معاہدے سے”انٹرا افغان مذاکرات”کی راہ ہموارہوگی، انٹرا افغان مذاکرات خطے کیلئےخوش آئند ہوں گے، افغان امن کیلئےکوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے