زلمی فاؤنڈیشن نے افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے ایک کروڑ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے زلزلے سے ہونے والی تباہی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصان پر افغان بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘‘۔جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے اعلان کردہ امداد متاثرہ افراد تک پہنچائی جائے گی، جبکہ وہ زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
یاد رہے کہ زلمی فاؤنڈیشن اس سے قبل بھی افغانستان میں قدرتی آفات کے موقع پر افغان عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور امداد فراہم کر چکی ہے۔
عدالت نے ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں چوتھی بار توسیع کردی
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 98 فلسطینی شہید، 404 زخمی
آصف علی کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان