راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے نویں میچ میں پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے-

پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان آج کا میچ راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے پشاور زلمی کی قیادت بابر اعطم ، ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں، میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔

پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے وہ بریسول کی گیند پر بولڈ ہوئے، صائم ایوب کے بعد بابر اعظم بھی صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے پشاور زلمی کے 5 کے مجموعی اسکور پر 2 اہم کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

پشاور زلمی نے 3 تبدیلیاں کرتے ہوئے عبدالصمد، لک ووڈ اور عارف یعقوب کو اسکواڈ میں شامل کیا جب کہ ملتان سلطانز نے دو تبدیلیاں کی ہیں عاقف جاوید اور ایشٹن ٹرنر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی:

بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچ اوون، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب، علی رضا شامل ہیں۔

ملتان سلطانز :

محمد رضوان (کپتان)، شائی ہوپ، عثمان خان، کامران غلام، ایشٹن ٹرنر، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عاکف جاوید اور عبید شاہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز اب تک کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ہیں، دونوں ٹیموں نے 2،2 میچز کھیلے اور دونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا پشاور زلمی کو پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 80 رنز سے شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 102 رنز کے بڑے مارجن سے ہرایا۔

اسی طرح، ملتان سلطانز کو اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں 4 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دی۔

Shares: