زمان پارک، کارکنان کے لئے ڈیوٹی شیڈول جاری

0
27
zamanshel

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں، انکے وارنٹ جاری ہوئے،لیکن عمران خان عدالت پیش نہ ہوئے کارکنان کو بلا کر انہیں گرفتاری سے بچنے کے لئے بطور ڈھال استعمال کیا

عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو مسلسل کہا جا رہا ہے کہ زمان پارک میں بندے لائیں اور پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل کریں، زمان پارک میں ہر رہنما کے بندے لانے کا ریکارڈ نوٹ کیا جاتا ہے اور رپورٹ عمران خان کو پیش کی جاتی ہے، اسلام آباد پولیس دو بار عمران خان کی گرفتاری کے لئے جا چکی ہے تا ہم کامیابی نہیں ہوئی، اب تحریک انصاف نے زمان پارک کے لئے نیا ڈیوٹی شیڈول جاری کیا ہے، شیڈول کے مطابق لاہور کی صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک ڈیوٹی جس کو 6 ، 6 گھنٹوں پر مشتمل 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔شیڈول میں موجود ہر ممبر کو ہفتے میں ایک مرتبہ 50 رکنی ٹیم لانے کی ہدایت کی گئی ہے ہائی الرٹ کے موقع پر تمام ممبرز اپنی اپنی ٹیم کے ہمراہ زمان پارک پہنچیں گے

زمان پارک میں اسوقت پاکستان کے کئی شہروں بالخصوص خیبر پختونخوا سے بھی پی ٹی آئی کارکنان موجود ہیں، تحریک انصاف کے کارکنوں نے ڈنڈے، پتھر غلیلوں پر مشتمل سامان بڑی تعداد میں جمع کر رکھا ہے وہیں مبینہ طور پر اینٹوں کو توڑ کر پتھروں کے ڈھیرسڑک کے مختلف مقامات پر اکٹھے کر لئے ہیں تا کہ پولیس زمان پارک کی جانب آتی ہے تو پولیس پر پتھراؤ کیا جا سکے ،

ریاست مدینہ کے دعویدار نے مزید سود والا قرضہ لے لیا ،بہرہ مند تنگی

نعرہ ریاست مدینہ کا اور ملک چلا رہے ہیں سود پر، مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع

ای ایف پی کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر سے شرح سود میں نمایاں کمی کا مطالبہ

 ملکی موجودہ ابتر معاشی صورتحال تباہ کن مغربی سودی نظام ہے،علامہ زاہدالراشدی

سود کا خاتمہ حکم الہٰی کے ساتھ آئین پاکستان کا اہم تقاضا بھی، ڈاکٹر قبلہ ایاز

Leave a reply