ضمانت کیسز میں نیب عدالت میں کیوں پیش نہیں ہو رہی؟ مریم اورنگزیب کا بڑا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شاہد خاقان،احسن اقبال کی ضمانتوں پر نیب مجرمانہ تاخیرکادانستہ رویہ اپنائے ہوئے ہے، نیب کا پیش نہ ہونا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب کے حسد،انتقام،حکم اورانا کی تسکین کیلیے نیب عدالتوں میں پیش نہیں ہورہی،نیب ثبوت پیش کرتے وقت عدالتوں سے مفرورہے ، شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے وقت کہا گیا تھا کہ ثبوت ہیں لیکن عدالت میں کچھ پیش نہیں کیا جا رہا، دو ن لیگی رہنماؤں کو سزائے موقت کی کوٹھڑی میں رکھا گیا ہے انہوں نے ملک کی خدمت کی یہ انکا جرم ہے
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال اڈیالہ جیل میں ہیں، دونوں رہنماؤں کو ن لیگ نے گرفتار کر رکھا ہے