باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا ردعمل سامنے آیا ہے
پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کہتے ہیں کہ جیل بھرو تحریک چلانے سے پہلے 4 دن کیلئے جیل جانے والوں کا رونا توبند کریں،خان صاحب جیل جانے کا شوق ہے تو ضمانتیں کیوں کراتے پھرتے ہیں؟عمران خان کے اعمال اور زبان جیل پہنچائیں گے ، عمران خان33 حلقوں میں ضمنی انتخابات لڑنے کے اعلان پریوٹرن لے چکے عمران خان جیل بھروتحریک کےاعلان پربھی یوٹرن لیں گے،کل وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ایپکس کمیٹی اجلا س میں شرکت کیعمران خان نے خیبر پختونخوا میں بدامنی کا کینسر میں پھیلایا،خیبر پختونخوا میں بدامنی ان کی وجہ سے پھیل رہی ہے،ہم پچھلے 6ماہ سے بار بار کہہ رہے تھے خیبر پختونخوامیں بدامنی پھیل رہی ہے،خیبر پختونخوا کے ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، ان کی کرپشن کی داستانیں ہیں، عمران خان دوسروں پر قتل کے الزامات لگاتے ہیں،عمران خان نے جو بھی بیانات دیئے وہ سب کے سامنے ہیں،عمران خان کبھی نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کرے،عمران خان انتظار کررہے ہیں کوئی آئے اور اقتدار میں بٹھائے،
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان 4سال اقتدار کی کرسی سے چمٹے رہے،پاکستان کے عوام کو اب گمراہ کرنا آسان نہیں،عمران خان کی حکومت میں اپوزیشن ارکان کو جیل بھیجا گیا،عمران خان نے اپنے مخالفین کو جیلوں میں ڈالاعمران خان نے اپنے دور میں 25ہزار اب قرض لیا،عمران خان نے ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا،ملک کی معیشت اور عوام مشکل میں ہیں تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں،شہبازشریف کمردرد میں مبتلا تھے،نماز پڑھنے کے لیے کرسی نہیں دی گئی،عوام کی مشکلات کااحساس ہے،عمران خان کے آئی ایم ایف سے کیے گئے سخت معاہدوں پر عملدرآمد کرنا حکومت کی مجبوری ہے،ملک کو دیوالیہ کے قریب پہنچانے میں عمران خان نے اہم کردار ادا کیا،عمران خان کس منہ سے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرتے ،عمران خان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے عوام مشکلات میں ہیں،عمران خان نے امریکا جاکربھی سیاسی مخالفین سے بدلہ لینے کی بات کی آئی ایم ایف معاہدے پر عمران خان کے دستخط ہیں، آئی ایم ایف معاہدے پر عملدرآمد نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا،سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے والا آج جیل بھرو تحریک کے نعرے مار رہا ہے،جیل بھرو تحریک کی بات کرنے والا زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے،عمران خان روز وہی تقریر کرتا ہے جو20سال پہلے کرتا تھا،جیل بھرو تحریک کی قیادت لیڈر کرتا ہےجیل میں جانے کے لیے سب سے پہلے اپنا پلاسٹر اتارو،دو روز جیل میں جاکر رونے والے کس طرح جیل بھرو تحریک چلائیں گے،2دن جیل میں رہنے سے ان کی آنکھیں باہر آجاتی ہیں،شاہد خاقان عباسی 222روز جیل میں رہے،احسن اقبال64روز جیل میں رہے،تم کس کو بے وقوف بنارہےہو،جیل بھرو تحریک چلانے کے بجائے تم ڈوب مرو تحریک چلاو،آپ کومعیشت ،مہنگائی، بڑھتی دہشتگردی کا جواب دینا پڑے گا، عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں بدامنی پھیلی،
دوسری جانب ن لیگی رہنما، وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر عطا تارڑ کہتے ہیں کہ خان صاحب کوکسی نے شاید جیل بھرو تحریک کا مطلب غلط بتایا ہے تحریک چلنے پرزیرسماعت اورزیرالتوا مقدمات میں درخواستوں کی ضمانتیں واپس لی جاتی ہیں، کیاعمران خان فارن فنڈنگ،سائفراورتوشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواستیں واپس لیں گے؟ کیا خان صاحب کے ساتھ دیگر رہنما بھی جیل جائیں گے؟
واضح رہے کہ عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ کارکن تیاری کریں،جیل بھرو تحریک کا اعلان کروں گا،سب انتظار کریں میں کال دوں گا،قوم تیاری کرے میں کال دوں گا، ہم پاکستان کے جیلوں کو بھر دیں گے تاکہ ان کا شوق پورا ہو جائے، ان کے پاس کوملک ٹھیک کرنے کاکوئی روڈ میپ نہیں،
عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی
قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،
مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل