بلوچستان میں فائرنگ کر کے صحافی کو قتل کر دیا گیا

مستونگ؛ مسلح افراد کی فائرنگ سے سینئر صحافی سراوان پریس کلب کے آفس سیکرٹری وائس آف مستونگ اور سراوان پریس کلب سوشل میڈیا ایڈمن نثار احمد لہڑی جاں بحق ہو گئے، اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ایس پی مستونگ عابد خان بازئی نے واقعہ بارے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا صحافی نثار احمد اپنے گھر سے زمینوں کی طرف جا رہے تھے جب ان پر گولیاں چلائی گئیں، نثار احمد کو قبائلی رنجش پر قتل کیا گیا، قاتلوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے، قاتلوں کو گرفتار کر کے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کریں گے۔

صحافی نثار احمد نیوز ایجنسی میں بطور رپورٹر کام کرتے تھے ،مقتول صحافی کے کزن نے اس بات کی تصدیق کی کہ نثار احمد کا زمینوں کا تنازعہ تھا، مقدمہ نامزد افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار

آکسفورڈ یونیورسٹی کے وی سی کا الیکشن ،پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے

عمران خان کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے،عظمیٰ بخاری

اڈیالہ جیل میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر دیسی مرغ کھانے سے انقلاب نہیں آتے،عظمیٰ بخاری

Shares: