زمین کی پرت کے نیچے ایک بہت بڑے سمندر کی موجودگی کا انکشاف

زمین کی سطح ”مینٹل“ کے اندر پانی سپنج جیسی حالت میں ذخیرہ ہوتا ہے
0
53
egypt

محققین نے زمین کی پرت کے نیچے ایک بہت بڑے سمندر کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے، محققین کئی دہائیوں سے اس گمشدہ گہرے پانی کی تلاش کر رہے ہیں۔

باغی ٹی وی: محققین کا کہنا ہے کہ زمین کے 400 میل اندر ”رنگ ووڈائٹ“ کے نام سے مشہور چٹان میں پانی کا ایک بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے زمین کی سطح ”مینٹل“ کے اندر پانی سپنج جیسی حالت میں ذخیرہ ہوتا ہے، جو کہ مائع، ٹھوس یا گیس نہیں بلکہ چوتھی حالت ہے۔

جیو فزیسسٹ سٹیو جیکبسن نے کہا کہ رنگ ووڈائٹ ایک سپنج کی طرح ہے، جو پانی سے بھیگا ہوا ہے، رنگ ووڈائٹ کے کرسٹل ڈھانچے کچھ خاص ہے جو اسے ہائیڈروجن کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور پانی کو پھنسنے کی اجازت دیتا ہے مینٹل کے گہرے حالات میں اس معدنیات میں بہت زیادہ پانی ہو سکتا ہے‘مجھے لگتا ہے ہم آخر کار زمین کے مکمل واٹر سائیکل کا ثبوت دیکھ رہے ہیں، جو ہمارے قابل رہائش سیارے کی سطح پر مائع پانی کی وسیع مقدار کی وضاحت کرنے میں مدد کر سکتے ہیں-

19 لاکھ اسکوائر میل رقبے پر پھیلے دنیا کے 8ویں گمشدہ براعظم کا نقشہ تیار

محققین نے یہ نتائج اس وقت زلزلوں کا مطالعہ کرنے کے دوران اخذ کیے جب انہوں نے پایا کہ سیسمومیٹر زمین کی سطح کے نیچے جھٹکوں کی لہریں ریکارڈ کر رہے ہیں اس سے، وہ یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہو گئے کہ پانی اس چٹان میں موجود ہے جسے رنگ ووڈائٹ کہا جاتا ہے اگر چٹان میں صرف ایک فیصد پانی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ سطحِ زمین کے نیچے سمندر سے تین گنا زیادہ پانی ہے-

بھارت کا کینیڈا کے سفارتکاروں کی تعداد میں ایک تہائی کمی کا حکم

Leave a reply