غزہ: زمینی لڑائی میں افسر سمیت مزید 5 اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی فوج نے بھی اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے
0
130
israel

غزہ میں حماس کے ساتھ ہونے والی زمینی لڑائی میں افسر سمیت مزید 5 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

باغی ٹی وی: اسرائیل نے فضائی کارروائی کے بعد غزہ میں زمینی راستے سے داخل ہوکر فوجی آپریشن کرنے کی دھمکی دی تھی، صیہونی ریاست کی بری فوج غزہ میں گھس کر کارروائی کی کوشش تو کر رہی ہے لیکن ہمیشہ اسے منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں حماس کے ساتھ ہونے والی زمینی لڑائی میں مزید 5 فوجی مارے گئے جن میں ایک افسر بھی شامل ہے جب کہ ایک بٹالین کمانڈر شدید زخمی ہواغزہ میں بری فوج کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 43 ہو گئی جبکہ دو درجن کے قریب زخمی ہوچکے ہیں اسرائیلی فوج نے بھی اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے-

برطانیہ: احتجاج کے دوران برطانوی ڈاکٹر غزہ کےالشفا اسپتال کے ڈائریکٹر کا پیغام …

دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 25 سے زائد گاڑیاں مکمل تباہ کیں، دشمن کو ایک دن یا ایک گھنٹہ بھی سکون نہیں ملے گا، دشمن اپنی جارحیت کی قیمت چکائے گا، غزہ میں 160 سے زیادہ اسرائیلی فوجی اہداف کومکمل یا جزوی تباہ کر دیا۔

صیہونی فوج کی غزہ کے اسپتال سے فلسطینیوں کے انخلا میں تعاون کی پیشکش

حماس نے اسرائیل پر 7 اکتوبر کو اچانک اور غیر متوقع حملہ کیا تھا جس میں 1400 اسرائیلی مارے گئے تھے جن میں زیادہ تر فوجی شامل تھے جب کہ 250 سے زائد اسرائیلیوں کو یرغمال بناکر غزہ لے جایا گیا تھا۔

Leave a reply