ضمیر کے سوداگروں کی ہار ہوگی،سینیٹر فیصل جاوید
ضمیر کے سوداگروں کی ہار ہوگی،سینیٹر فیصل جاوید
تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ سینیٹ الیکشن میں فتح عمران خان اور انصاف کی ہوگی۔عمران خان شفافیت اور اپوزیشن دو نمبری کے ساتھ کھڑی ہے ۔
بدھ کو پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ آج پاکستان اور عمران خان عوام اور شفافیت کی جیت ہوگی ضمیر کے سوداگروں کی ہار ہوگی ہمیشہ سے سینیٹ کے انتخابات میں پیسہ چلا ہے ۔سینیٹ کے الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے عمران خان اکییلے کھڑے رہے ۔اپوزیشن اوپن بیلٹ کے خلاف رہے ہیں ۔عمران خا نے سابقہ الیکشن میں 20ایم پی ایز کو فارغ کیا ۔عمران خان شفافیت اور اپوزیشن دو نمبری کے ساتھ کھڑی ہے ۔
سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہاکہ این آر او نہیں دوں گا ۔کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا اور کنٹینر سیاست آگے لے کرآئے ۔ایف اے ٹی ایف کے قانون پر اپوزیشن نے عمران خان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی ۔پی ڈی ایم 2020میں بنائی اور۔2020 میں ہی ختم ہوگئی اپوزیشن کے استعفےٰ لطیفہ بن گئے ۔عوام اور ان کے پارلیمانی ارکان نے بھی اپوزیشن کو مسترد کردیا ہے ۔
سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اوپن بیلٹ کی مخالفت کی اپوزیشن نے عوام کی اخلاقیات تباہ کیا۔ سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے جو ویڈیوز آئی ہیں یہ ہمارے موقف کی تائید ہے ۔مدینہ کی ریاست کی طرف سفر کو جاری رکھنا ہے اور یہی عمران خان کی کوشش ہے
رپورٹ ،محمد اویس ،اسلام آباد