بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو مفتی قوی سے شادی کرنے پر 35 کروڑ روپے کی زمین اور زیورات کی پیشکش مل گئی-
باغی ٹی وی : یہ پیشکش پاکستانی زمیندار نے راکھی ساونت کو مفتی قوی سے شادی کرنے پر کی،جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے زمیندار سردار مظفر کولاچی کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے بھارتی رقاصہ کو مفتی قوی سے شادی کرنے پر بطور تحفہ 35 کروڑ روپے کی زمین اور زیورات دینے کا وعدہ کیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں زمیندار نے بتایا کہ میرا تعلق تونسہ شریف سے ہے ہم راکھی ساونت صاحبہ کی بہت عزت کرتے ہیں، میرے پاس ہیرے اور سونے کے زیورات ہیں، جو نایاب اور قیمتی ہیں اگر راکھی ساونت مفتی قوی سے شادی کرتی ہیں تو میں یہ ان کو تحفے میں دوں گا۔
تین ملکی سیریز : جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
انہوں نے بتایا کہ سفید سونے سے بنی 7 تولے کی چین ہے، ایک ہیرے کی انگوٹھی اور کف لنکس ہیں، یہ بھی سفید سونے سے بنے ہوئے ہیں، یہ مردانہ ہیں لیکن اگر راکھی کہیں گی تو زنانہ بھی بنوا دوں گا بہترین برانڈز کے پرفیومز اور گھڑیاں ہیں، جو میں راکھی ساونت کو دینا چاہوں گا، اگر وہ مفتی قوی سے شادی کرنے کے لیے راضی ہو جائیں تو، ہم مفتی قوی کے ساتھ دبئی جانے کے لیے بھی تیار ہیں۔
معافی مانگ کر تنویر الیاس نے نااہلی ختم کروا لی
اسی ویڈیو میں مفتی قوی نے بتایا کہ ان تمام قیمتی اشیاء کے ساتھ سردار مظفر کولاچی اپنی زمینوں میں سے بھی کچھ حصہ بطور تحفہ دینے کے لیے تیار ہیں ان تمام اشیاء اور زمین کی مالیت تقریباً 35 کروڑ روپے بنتی ہے، یہ مجھے اس وقت ملیں گی جب راکھی ساونت مجھ سے شادی کریں گی، جس پر میں سردار مظفر کا شکر گزار ہوں، راکھی سے شادی کے بعد میں یہ تمام اشیاء اور زمینیں ان کو دے دوں گا۔
تعلیمی نصاب اور سہولتوں کی فراہمی پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی،گورنر خیبر پختونخوا