اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی تازہ ترین تفصیلات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق 11 جولائی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی ذخائر میں 7 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ملکی مجموعی زرِ مبادلہ کے ذخائر 11 جولائی تک کم ہو کر 19.95 ارب ڈالر رہ گئے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس ذخائر 14.52 ارب ڈالر ہو گئے۔دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی، جس کے بعد یہ ذخائر 5.43 ارب ڈالر کی سطح پر آ گئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 ارب 65 کروڑ ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے، جس پر ماہرین معیشت نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں اتار چڑھاؤ کا براہِ راست تعلق درآمدات، قرضوں کی ادائیگی، اور بیرونی سرمایہ کاری سے ہوتا ہے، اور یہ صورتحال ملکی معاشی استحکام کے لیے اہم اشارہ سمجھی جاتی ہے۔
پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی پر حکومت و اپوزیشن میں اتفاق
غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 25 فلسطینی شہید
پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلادیش اسکواڈ کا اعلان