مزید دیکھیں

مقبول

ٹرمپ، جے ڈی وینس اور مسک کی گرفتاری کی پیشگوئی

واشنگٹن: ایک ٹک ٹاک انفلوئنسر نے صدر ٹرمپ، نائب...

8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کے 20 سال بعد دو افراد کی لاشیں برآمد

پاکستان کے شمالی علاقوں میں 8 اکتوبر 2005 کو...

خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کےخلاف آپریشن شروع

خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر افغان مہاجرین کے خلاف...

زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ ڈالر کی کمی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی-

باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں گزشتہ ہفتے کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر 7 ارب 77 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے،مجموعی ذخائر کی مالیت یکم ستمبر کو 13 ارب 12 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 34 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جولائی 2023 کے اختتام تک حکومت پاکستان کے قرض کی تفصیلات جاری کیں اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ جولائی 2023 میں پاکستان کا قرض 907 ارب روپے بڑھا، جولائی کے اختتام پر حکومت کا قرض 61 ہزار 700 ارب روپے تھا، ایک ماہ میں حکومت کا قرض ڈیڑھ فیصد بڑھا، مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق حکومت کے مجموعی قرض میں 39 ہزار ارب مقامی جبکہ حکومت کا بیرونی قرض 22 ہزار 73 ارب روپے ہےڈالر کی قیمت بڑھنے سے پاکستان کے واجب الادا غیر ملکی قرض میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

جولائی 2023 میں پاکستان کا قرض 907 ارب روپے بڑھا،اسٹیٹ بینک

چند روز قبل وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مارچ 2023 تک پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کمی ہوئی لیکن ڈالر کی قیمت بڑھ گئی جس کی وجہ سے پاکستان کا واجب الادا غیر ملکی قرضہ 6 ہزار ارب روپے مزید بڑھ گیا ہے۔

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرمزید سستا