اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 20 جون کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران 2.60 ارب ڈالرز کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق، 20 جون تک ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 14.39 ارب ڈالرز رہے۔ اس دوران کمرشل قرضوں کی ادائیگی کے باعث اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.65 ارب ڈالرز کی کمی ہوئی۔مرکزی بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 20 جون تک 9.06 ارب ڈالرز رہے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 5.13 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس سے ان کے ذخائر 5.33 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے حکومتِ پاکستان کو 3.1 ارب ڈالرز کی کمرشل قرض کی رقم موصول ہوئی ہے، جب کہ کثیر جہتی ذرائع سے بھی 50 کروڑ ڈالرز کی رقم مرکزی بینک کو موصول ہوئی ہے۔

بینک کے مطابق، یہ تمام رقم 27 جون کے ہفتہ وار ذخائر میں شامل کی جائے گی، جس سے اگلے ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔اسٹیٹ بینک نے ذخائر کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے اور معاشی استحکام کے لیے اقدامات جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

روس کا ایران پر آئی اے ای اے سے تعاون جاری رکھنے پر زور

ایس سی او اجلاس کے دوران خواجہ آصف کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا

افغان شہری کی چاقو سے حملے کی کوشش، پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی ہوگا

Shares: