اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 6 جون کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 27 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 87 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 16 کروڑ 68 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس ذخائر 11 ارب 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز ہوگئے۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 11 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز کے اضافے سے 5 ارب 19 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز ہوگئے۔
اظہر محمود کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کی تجویز زیر غور
خضدار میں فائرنگ، جے یو آئی (ف) کے رہنما سردارزادہ میر کامران جتک جاں بحق
اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
احمد آباد طیارہ حادثہ: ایک بلیک باکس مل گیا، تحقیقات کا آغاز
سندھ حکومت کا 26-2025 کا ترقیاتی بجٹ تیار، 1018 ارب روپے مختص