ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر سے زائد ہیں،اسحق ڈار

، چین ، سعودی عرب اور یواے ای نے پاکستان کی مدد کی
0
53
ishaq dar

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر سے زائد ہیں۔

باغی ٹی وی: انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کا پروگرام نہ ہوتا تو ہمارےپاس دوسرا پلان تھا، آئی ایم ایف کےساتھ معاہدے کو بروقت مکمل کیا جائے گا، پاکستان اپنی تمام عالمی ذمہ داریوں کو پورا کرے گا تمام ادائیگیاں وقت پر ہوں گی،اس کیلئے انتظامات مکمل ہیں،موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، دنیا چاہتی تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ کرےاورتماشہ بنے، ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر سے زائد ہیں زرمبادلہ کے ذخائر وقت کے ساتھ مزید بہتر ہورہے ہیں، چین ، سعودی عرب اور یواے ای نے پاکستان کی مدد کی۔

حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

قبل ازیں وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا تھا کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر منتقل کردیئےہیں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت پہلے سے بہترہے ، مستقبل میں پاکستان کے معاشی معاملات مزید بہتری کی طرف جائیں گے رقم منتقل کرنے پر وزیراعظم ،آرمی چیف اور اپنی طرف سے سعودی عرب کا شکریہ اداکرتاہوں سعودی عرب ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے ۔

غیرملکی خاتون کی آمد کی فیک خبر شئیر کرنے پرنوجوان گرفتار

علاوہ ازیں ایک ویڈیو پیغام میں وزیر خزانہ نے بتایا تھا کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں 2 ارب ڈالر جمع کرا دیئے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 11.6 ارب ڈالر ہوگئے ہیں-

Leave a reply