صدر مملکت آصف علی زرداری نے نجف میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے روضۂ مبارک پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے دعا کی۔
منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مسجدکوفہ میں نوافل ادا کئے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منسوب مکان کی زیارت کی،صدر مملکت نے نجف اور کوفہ میں امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے دعا کی ،صدر مملکت نے منتظمین اور مبلغین سے بھی ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں نجف کے گورنر اور دوسرے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
پسرور:قائداعظمؒ کی سالگرہ: سدرہ ستار کا فکری پیغام








