زرداری و بلاول کی نیب طلبی، نیب نے چیف کمشنر کو خط میں کیا کہا؟

0
54

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کو نیب نے کل 29 مئی کو طلب کر رکھا ہے، وہ نیب میں پیش ہوں گے اس حوالہ سے نیب نے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو سیکیورٹی انتظامات کیلیے خط لکھ دیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پیشی کے معاملہ پر نیب نے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو سیکیورٹی انتظامات کیلیے خط لکھ دیا ہے. خط میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو جعلی اکاؤنٹس کیس میں 29 مئی کونیب میں پیش ہونگے،آصف زرداری اور بلاول بھٹوکی پیشی پرنیب اولڈہیڈکوارٹرمیں سکیورٹی انتظامات کیے جائیں .

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے آصف زرداری اور بلاول نیب پیشی کے موقع پر بھر پور احتجاج کا فیصلہ کرتے ہوئے کارکنان کو اسلام آبا دپہنچنے کی ہدایت کی ہے.پیپلز پارٹی کی قیادت کارکنوں کے ہمراہ قافلے کی صورت میں نیب دفتر جائے گی۔ پارٹی کارکنان کو 29 مئی کی صبح 9 بجے زرداری ہاوس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق صدرآصف زرداری کو 29 مئی کودوبارہ طلب کیا ہے .پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو پاورپروجیکٹ،غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں نیب نے طلب کیا ہے، زرداری کو نیب نے 29 مئی کو اولڈ نیب ہیڈکوارٹر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے .نیب نے اسی روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو بھی جے وی اوپل کیس میں طلب کر رکھا ہے .بلاول کو نیب نے 24 مئی کو بلایا تھا لیکن بلاول پیش نہ ہوئے اب نیب نے بلاول کو بھی 29 مئی کو ہی طلب کیا ہے.

Leave a reply