پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے. جعلی بینک اکاونٹس کیس میں ضمانت میں توسیع کے سلسلے میں آج کیس کی سماعت ہونی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبا د ہائیکورٹ میں پیش ہونے سے قبل آصف زرداری اور فریال تالپوراحتساب عدالت میں پیش ہوئے. سماعت عدالت کے جج ارشد ملک نے کرنی تھی لیکن وہ عمرے پر چلے گئے جس کی وجہ سے سماعت میں تاخیر ہوئی، تمام ملزمان کو ڈیوٹی جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا ،ڈیوٹی جج نے ملزمان کی حاضری لگا کر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 14 جون تک ملتوی کر دی۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ اب احتساب چلے گا یا معیشت چلے گی، موجودہ حکومت کی کوئی زندگی نہیں۔ صحافی نے عید کے بعد احتجاج کرنے کا پوچھا تو سابق صدر نے جواب دیا ان شاء اللہ .
سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت پرسماعت کچھ دیر بعد ہو گی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل بنچ سماعت کرے گا، گزشتہ روز عدالت نے نیب سے ریکارڈ طلب کیا تھا اور ایک دن کی ضمانت میں توسیع کی تھی .