زرداری ہاؤس اسلام آباد کے منتظم کی ضمانت منظور

0
31

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ، جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کیس،زرداری ہاؤس اسلام آباد کے منتظم امجد اخلاق کی 29 مارچ تک عبوری ضمانت منظورکر لی گئی

ہائیکورٹ نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس فیاض انجم جندران نے کیس کی سماعت کی،وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ امجد اخلاق کو چھ لاکھ کے چیک پر نیب نے طلب کیا ہے ،چیک بھی 2014 میں وصول کیاگیا ، نہ کیس میں ملزم نامزد ہیں نہ کوئی جرم کیا ،

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پانچ لاکھ کے عوض عبوری ضمانت منظور کی جاتی ہے، فاروق نائیک نے کہا کہ چھ لاکھ کا چیک ہے پانچ لاکھ ضمانت کیسے دے دیں کچھ تو کم کریں ،جس پر عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی

Leave a reply