جعلی اکاؤنٹس کیس، زرداری کے قریبی دوست کے ریمانڈ میں توسیع

0
38

احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ڈاکٹر ڈنشاء کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17ستمبر تک توسیع کردی ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر ڈنشا کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے کی،نیب حکام نے ملزم ڈاکٹر ڈنشا کو عدالت میں پیش کیا،دوران سماعت نیب حکام نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر ڈنشا کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17ستمبر تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ نیب نے رواں برس 23 اپریل کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کلفٹن میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیاتھا۔ ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کی کمپنی میسرز گلیکسی کنسٹرکشن کو کلفٹن میں تین رفاعی پلاٹ الاٹ کیے گئے تھے

یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا،

نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات پر قرض لےکرہڑپ کرلیا، 2009 میں ڈیڑھ ارب پھر 2012 میں مزید 80 کروڑقرض لیاگیا ، فراڈ سے نیشنل بینک کو 3 ارب 77 کروڑکا نقصان پہنچایا گیا، آصف زرداری نے بطورصدرمملکت نیشنل بینک حکام پر اثراندازہو کرقرض لیا.

پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نیب کی بڑی کارروائی،سیکیورٹی ایکس چینج کمیشن پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جاوید حسین کو گرفتارکر لیا ملزم پر2009میں آصف زرداری کے پچھلی تاریخ میں استعفیٰ کے لیےمعاونت کاالزام ہے ،ملزم جاوید حسین جسمانی کوریمانڈ کے لیے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ، نیب کا کہنا ہے کہ ملزم جاوید حسین 2009میں رجسٹرارآر او سی اسلام آباد تھے،جاویدحسین نے بطورآراوسی 2009میں پارک لین کمپنی کاریکارڈ حاصل کیا،جاویدحسین جانتےتھےکہ پارک لین کمپنی آصف زرداری کی ملکیت تھی، جاوید حسین نے آصف زرداری کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریکارڈ بغیر کسی وجہ حاصل کیا،ملزم جاوید حسین نےاختیارات کےغلط استعمال سےآصف زرداری کوفائدہ پہنچایا

Leave a reply