صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمہ ناگزیر ہے۔
ایوانِ صدر اسلام آباد سے جاری بیان میں صدر زرداری نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کسی بھی وقت بے قابو ہو سکتی ہے، جس سے لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔صدر مملکت نے تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بحران کے خاتمے میں فعال کردار ادا کرے۔
صدر زرداری کا کہنا تھا کہ خطے کے استحکام اور عوام کی بھلائی کے لیے بین الاقوامی کوششیں ناگزیر ہیں، کیونکہ موجودہ حالات عالمی امن کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔
امریکی حملوں کے باوجود افزودہ یورینیم کا ذخیرہ محفوظ ہے،ایرانی مشیر
روس، چین اور پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش
برٹش ایئرویز کا قطر اور یو اے ای کے لیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ
تہران میں امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج، صدر مسعود پزشکیان کی شرکت
فردو جوہری مرکز، زیرزمین نقصان کا اندازہ ممکن نہیں: آئی اے ای اے