آصف زرداری خورشید شاہ ملاقات،نیب افسر نے کہا ریمانڈ ملا ، ملاقات کی اجازت نہیں

0
41

سانق صدر آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے گرفتار رہنما خورشید شاہ سے احتساب عدالت میں ملاقات کی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں آصفہ بھٹو، لطیف کھوسہ و دیگر موجود تھے، ملاقات میں موجودہ صورتحال پر مشاورت ہوئی، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نیب نے گرفتار کر کے غلطی کی،

دونوں رہنما ملاقات کر رہے تھے تو نیب کے تفتیشی افسر نے کہا کہ آپ کا ریمانڈ ملا ہے ملاقات کی اجازت نہیں جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ میں 15 منٹ بیٹھوں گا، آصف زرداری نے کہا کہ ایسا نہ کریں انہیں بیٹھنے دیں، نیب تفتیشی افسر نے کہا کہ یہاں انٹرویو دینے نہیں آئے.

ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

عدالت نے خورشید شاہ کا دو روزہ ریمانڈ دے دیا, نیب نے احتساب عدالت سے سات روز کا راہداری ریمانڈ مانگا اور کہا کہ فلائٹ ٹکٹ دستیاب نہیں، عدالت نے خورشید شاہ کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا .خورشید شاہ کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے.

آئندہ سماعت پر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے

واضح رہے کہ نیب نے خورشید شاہ کو گزشتہ روز بنی گالہ سے گرفتار کیا تھا،خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام ہے.

حکومت کو ہٹانے میں سب کا ساتھ دیں گے، خورشید شاہ کا اعلان

پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی، خورشید شاہ نے نیب کو لکھے گئے خط میں کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس کے باعث پیش نہیں ہوسکتا، تا ہم آج نیب نے انہیں گرفتار کر لیا خورشید شاہ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے

نیب سکھر نے خورشید شاہ کے خلاف 7 اگست کو انکوائری کا آغاز کیا تھا۔

پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو احتجاج شدت اختیار کرے گا، خواجہ آصف

احتجاجی کیمپ میں ن لیگ کے ترانے چلانے پر پیپلز پارٹی کو اعتراض

نیب تحقیقات کے بعد خورشید شاہ کے لئے ایک اور مشکل

Leave a reply