آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع

جعلی اکاؤنٹس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت میں 10جون تک توسیع کردی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نےضمانت کےعلاوہ باقی تمام مقدمات پرآج سماعت ملتوی کر دی .اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو رکنی بینچ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی. عدالت نے سماعت کے بعد ضمانت میں 10 جون تک توسیع کر دی.زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں کہا کہ کیا نیب کی دستاویزات مل سکتی ہیں، ہمیں وقت دے دیں کہ ہم ریکارڈ دیکھ کرجواب الجواب دیں، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کم ازکم میں اپنی جانب سےسختی سے مستردکرتاہوں،جو کچھ آچکا اسی کی بنیاد پراب فیصلہ کیا جائےگا، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ نہ اپیل ہے نہ ٹرائل،قبل ازگرفتاری ضمانت کی درخواست ہے،فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ قبل ازگرفتاری ضمانت میں بھی کچھ چیزیں ہیں جن پرجواب دیناہے، عدالت نے کہا کہ ضمانت کےجومروجہ قوانین ہیں ان کے مطابق چلیں، عدالت نے کہا کہ نیب کہہ دے آصف زرداری،فریال تالپورکاتعلق نہیں تودرخواست ویسے نمٹا دیتے ہیں،نیب نے عدالت میں کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کا کیا کردار ہے،دستاویزات پیش کردیں، آصف زرداری اور فریال تالپور کے جرم میں کردار پرتین رپورٹس ہیں، کیس کی سماعت کے دوران لطیف کھوسہ نے کہا کہ زرداری صاحب کا میں بھی وکیل ہوں،مجھےبھی دلائل دینےدیں، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ دلائل دیں یا فاروق نائیک ، ایک سے زیادہ وکلا دلائل نہ دیں، نیب کی طرف سےایک پراسیکیوٹرہیں تو آپ بھی ایک ہی وکیل دلائل دیں،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خواجہ نمر مجید اور غضنفر احسن ابھی نیب کو مطلوب نہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ جو مطلوب نہیں ان کی حد تک درخواستیں نمٹا دیتے ہیں. دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کے دلائل دے رہے تھے کہ اس دوران ایک وکیل نے بات کرنے کی کوشش کی جس پر عدالت نے شدہد برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرام سے کھڑے ہو جائیں ، یہ کوئی مذاکرہ یا ٹاک شو نہیں ۔نیب کے وکیل سمٹ بینک کے منیجر پر دلائل د ے رہے ہیں ۔ تاہم عدالت کے اظہار برہمی پر وکیل نے معذرت کر لی ۔

Comments are closed.