زرداری کو جیل میں سہولیات نہ دینے پر توہین عدالت کے نوٹس جاری

0
49

سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے دائرمتفرق درخواست پر 13ستمبر تک سماعت ملتوی کر دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر مہرین گل اوراے ایس پی عائشہ گل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کردیئے ،احتساب عدالت اسلام آبادکی جانب سے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھی نوٹس جاری کر دئے گئے ،فاروق ایچ نائیک کی جانب سے 2 ستمبر کو متفرق درخواستیں دائر کی گئی تھی

گزشتہ سماعت پر آصف زرداری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود اے سی اوراٹنڈنٹ نہیں دیا جا رہا،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آصف زرداری کے لیے اٹنڈنٹ موجود ہے،جیل حکام نے کہا کہ اے سی کے لیے سیکریٹری داخلہ سے اجازت مانگی ہے .

 

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں آصف زرداری سے ملاقات ہوئی، عدالتی حکم کے باوجود اے سی اور فریج نہیں دیا گیا، آصف زرداری کو جیل میں جو اٹینڈنٹ دیا گیا وہ بھی ایک قیدی ہے،

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ زندگی دیتی ہے لیتی نہیں۔ ملک کی صورتحال مکمل طور پر بحران کا شکار ہے اور بیوروکریسی نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے

 

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے، پمزکے ترجمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہے انہیں مزید ہسپتال میں رہنے کی ضرورت نہیں،ڈاکٹرز کے مطابق آصف زرداری کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور انہیں فزیو تھراپسٹ کی ضرورت ہے

 

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

ہسپتال سے جیل منتقل کئے جانے پر پیپلز پارٹی نے شدید احتجاج کیا ہے اور ایوان بالا میں تحریک بھی جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لئے انہیں ہسپتال منتقل کیا جائے.

آصف زرداری پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا ہیں، راجہ پرویز اشرف

Leave a reply