سابق صدر آصف زرداری کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، نیب نے انہیں احتساب عدالت پہنچا دیا ہے.

پارک لین کیس میں بھی آصف زرداری گرفتار، بلاول بھی ملزم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کا جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائےگا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. احتساب عدالت میں کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کریں گے۔سماعت میں نیب کی جانب سے پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

بلاول حاضر ہو،نیب نے بلاول کو بھی طلب کر لیا

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو پارک لین کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا ، بلاول بھٹو زرداری بھی پارک لین کیس کے ملزم ہیں .آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری نیب راولپنڈی میں دستخط کے لئے انکے حوالے کر دئیے گئے، چیئرمین نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کئے تھے .

کیس ضرور بنائیں لیکن رویہ اچھا رکھیں، آصف زرداری کی عدالت سے استدعا

واضح رہے کہ آصف زرداری کو نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر بلاول ہاوس سے گرفتار کیا تھا ،عدالت نے زرداری کا جسمانی ریمانڈ دیا ہے تا ہم بجٹ سیشن کی وجہ سے سپیکر قومی اسمبلی نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے ہوئے ہیں

Shares: