آصف زرداری نے حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ علیم خان کی رہائی خوش آئند ہے، رمضان کے بعد حکومت کے خلاف سڑکوں‌ پر ہوں گے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے حکومت کی ایمنسٹی سکیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی اور موجودہ سکیم میں کوئی فرق نہیں، نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے. زرداری نے مزید کہا کہ ضمانت میرا آئینی حق ہے، عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانی ہے ان کو اندازہ ہو گیا ہے اس لئے ہم پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں. آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک ایوان میں نہیں بلکہ سڑکوں پر ہو گی، سیاست میں مقابلہ سیاسی میدان میں ہی ہوتا ہے.

واضح رہے کہ عدالت نے آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے

Comments are closed.