صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے میجر عدنان اسلم اور میجر سید معیز عباس شاہ کے گھروں کا دورہ کیا اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔

صدر زرداری نے دونوں شہداء کی جرات، قیادت اور حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے یہ جوان اعلیٰ روایات کے امین ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، ساتھ ہی اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

یاد رہے کہ میجر عدنان اسلم اسپیشل سروس گروپ سے تعلق رکھتے تھے اور 2 ستمبر کو بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد دوران علاج شہید ہوئے۔جبکہ میجر سید معیز عباس شاہ 24 جون کو جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران شہید ہوئے تھے۔

برطانوی وزیراعظم نے مجرم سے تعلقات پر امریکا میں سفیر کو برطرف کردیا

ننکانہ:فیس اسکینر مشینیں 50 روز بعد بھی نصب نہ ہو سکیں، محکمہ صحت کے احکامات ہوا میں اُڑ گئے

غزہ: اسرائیلی حملوں میں 72 فلسطینی شہید، 356 زخمی

ٹرمپ کے قریبی ساتھی،قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک فائرنگ میں ہلاک

Shares: