سندھ کے سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے آج شہر قائد کراچی میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے مختصر بات کی ہے

ذوالفقار مرزا سابق صدر آصف زرداری کے انتہائی قریب رہے، آج صحافیوں کے سوالات کے وجواب میں ذوالفقار مرزا نے سابق صدر آصف زرداری سے دوبارہ دوستی سے انکار کر دیا اور کہا کہ پرانے دوستوں سے دوبارہ دوستی کے لیے کسی نے کوئی کوشش نہیں کی نہ میں زرداری سے دوبارہ دوستی کرنا چاہتا ہوں اور نہ ان کے پاس اتنا وقت ہے، اگر میری آصف زرداری سے دوستی ہوگئی تو بہت سے لوگوں کی نوکریاں چلی جائیں گی

سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے الئکشن کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں بدین میں 8 سال پہلےہسپتال بنا تھا اب وہاں کوئی سہولت نہیں حکومت کی پرفارمنس کا پتہ کرنا ہے تو کسی بھی عام آدمی سے پوچھا جا سکتا ہے

واضح رہے کہ ذوالفقار مرزا کا سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا تھا لیکن بعد ازاں اختلافات کی وجہ سے وہ الگ ہو گئے، مرزا کی اہلیہ فہمیدہ مرزا تحریک انصاف کی حکومت میں وفاقی وزیر رہی ہیں،

Shares: