صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے حکومت میں تبدیلی اور نئی حکومت کی تشکیل کی منظوری دے دی۔
ایوانِ صدر میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس صدر آصف زرداری کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں اِن ہاؤس تبدیلی کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت بلاول بھٹو زرداری نے جبکہ دوسرا سیشن صدر آصف زرداری نے کیا۔پیپلز پارٹی رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں اب پارٹی اپنی حکومت قائم کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ عظمیٰ کے لیے چوہدری لطیف اکبر اور چوہدری یاسین کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔
پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ وزیرِاعظم مستعفی نہ ہوئے تو تحریکِ عدم اعتماد کے لیے درکار نمبرز پارٹی کے پاس موجود ہیں۔ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پارٹی کے کردار اور آئندہ لائحۂ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما چوہدری یاسین کے مطابق پارٹی نے حکومت سازی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز آزاد کشمیر کے نئے وزیرِاعظم کے نام کا اعلان کریں گے
چراٹ میں پاک فوج اور قازقستان کی مشترکہ مشق "دوستاریم 5” اختتام پذیر
عمران خان نے کہا تھا ہر بات کی ذمہ داری امریکا پر ڈالوں گا،سی آئی اے کے سابق چیف کے انکشافات
شمالی وزیرستان میں 3 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک، خودکش گاڑی تباہ
سربراہ پاک بحریہ کااگلے مورچوں کا دورہ، 3 جدید ہوورکرافٹ پاک میرینز میں شامل








