
کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت گذشتہ ہفتے کے اختتام پر 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے-
باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے، جن کے مطابق 14 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکا ر ی ذخائر 11 ارب 20 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ ہفتے کے اختتام پر کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 74 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود تھے، یوں زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر کی مالیت 15 ارب 94 کروڑ 79 لاکھ ڈالر تھی۔
حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کرتے وقت اسٹیج پر امریکی ساختہ بم کیوں رکھے؟
ہیکرز نےونڈوز اور مائیکروسافٹ آفس مفت میں ایکٹیویٹ کرنے کا ٹول جاری کردیا
ایف آئی اے کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری