ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران بڑا اضافہ ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا،اس اضافے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14 ارب 24 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں،کمرشل بینکوں کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر 5 ارب 25 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ہیں، 8 اگست کو ملک کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر 19 ارب 49 کروڑ 67 لاکھ ڈالر تھے۔

ادھرکریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کردی ہےموڈیز نے پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک کو مثبت سے مستحکم کردیا، عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کر کے سی ڈبل اے ون کردی ہےپاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ اس سے پہلے سی ڈبل اے ٹو تھی۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کی وجہ پاکستان کی بہتر بیرونی پوزیشن ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جاری ریفارمز بھی اپ گریڈ کا سبب ہیں،توقعات ہیں کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بڑھتے رہیں گے، پاکستان کو آفیشلز پارٹنرز کی ضرورت رہے گی۔

Shares: