زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری کیلنڈر سال کے دوران مجموعی طور پر3.203ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔
کراچی:اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکا حجم 16.409ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 11.71 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 4.698ارب ڈالر تھا۔
زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکا حجم 19.612ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 14.58ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 5.026ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جاری کلینڈر سال کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طور پر 2.876ارب ڈالر اورکمرشل بنکوں کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 328ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
گھوٹکی: گاؤں خدا بخش لغاری بنیادی سہولیات سے محروم
واضح رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کےلئے 1.2ارب ڈالر کی قسط پہلے سے جاری کی ہے جو اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئی ہے جاری ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے حوالے سے جاری اعدادوشمار میں یہ شامل ہوگی جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 1.2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوجائے گا زرمبادلہ کے موجودہ ذخائر2.77 ماہ کی درآمدات کےلئے کافی ہیں۔
ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی جانچ کے لئے ٹیمیں متحرک








