زرعی اراضی پر سوسائٹیز بنا کر لوگوں نے اربوں روپے کما لیے اور لاہور تباہ کر دیا، چیف جسٹس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں گرین ایریاز پر 557 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیر کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے ایل ڈی اے ڈیپوٹیشن پر موجودہ افسران کی رپورٹ 10 فروری کو طلب کرلی،عدالت نے کہا کہ جن غیر قانونی سوسائٹیز پر گھر بن چکے انہیں پانی سیوریج کی سہولیات جاری رکھی جائے،عدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی ایل ڈی اے ہاوَسنگ سوسائٹی کے بارے میں رپورٹ پیش کریں،درخواست گزار کے وکیل نے ثبوت دیئے ان کا جائزہ لے کر رپورٹ دیں،

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں مطمئن نہیں ہوں، لاہور تباہ کر دیا ہے، چیف سیکرٹری نے کہا کہ گرین ایریاز کا ایک انچ بھی سوسائٹیز کے استعمال میں نہیں لایا جاسکتا،

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ذمہ دار افسروں کے خلاف کارروائی کریں،زرعی اراضی پر سوسائٹیز بنا کر لوگوں نے اربوں روپے کما لیے،ایسے لوگوں کے خلاف بھی کارروائی حکومت کرے، ایل ڈی اے میں کتنے لوگ ڈیپیوٹیشن پر ہیں؟

Shares: