زرتاج گل اورعثمان بزدارکو10 اپریل کو اینٹی کرپشن کا بلاوا

ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی)سابق وفاقی وزیر زرتاج گل اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا۔
ترقیاتی منصوبوں پر کرپشن کرنے پر سابق MNA وسابق وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئیں ،اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نےسابق MNA زرتاج گل سمیت انکے خاونداخوند ہمایوں ۔پرائیویٹ سیکرٹری محمود بھٹی اور دیگر الزام علیہان کو 10اپریل کو طلب کر لیا
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان سے سابق MNA وسابق وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ذرتاج گل اور ان کے شوہر اخوند ہمایوں اور پرائیویٹ سیکرٹری محمود بھٹی سمیت دیگر الزام علیہان کو طلب کر لیاگیا مدعی اسفند جنید نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو موقف دیا کہ MNA زرتاج گل اور ان کے شوہراخوند ہمایوں نے ان کے دور میں ہونے والے تمام ترقیاتی کاموں کےلیے جاری ہونے والے ٹینڈرز پر 10 پرسنٹ کک بیکس لیتے رہے ہیں اور ڈیرہ غازی خان کی تمام یوسیز میں ٹف ٹائل، سیوریج، اور نالیوں کے کاموں میں کرپشن کی جس کی ٹیکنیکل ونگ سے تحقیقات کرائے جانے پر ناقص میٹریل سمیت کرپشن ثابت ہو جائے گی اسفند جیند نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو درخواست دی اور اینٹی کرپشن نے زرتاج گل اوران کے شوہر اخوند ہمایوں سمیت محمود بھٹی سمیت دیگر کو دس اپریل کو طلب کر لیا ہے اوراینٹی کرپشن نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام (3) سکیموں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔اینٹی کرپشن نے زرتاج گل، ہمایوں اخوند اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران کو 10 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

تونسہ میں بھارتی سے کھرڑ بزدار تک 70 کروڑ روپے کی لاگت سے 50 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر میں کرپشن کا معاملہ
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 10 اپریل کو طلب کر لیا۔سابق وزیر اعلیٰ نے محکمہ ہائی وے کے افسران اور ٹھیکیداروں کی مبینہ ملی بھگت سے کرپشن کی۔ تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان احمد بزدار نے بھارتی کیلئے کروڑوں روپے کی ٹف ٹائل کی منظوری دی تھی۔ٹف ٹائل میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا تھا، عثمان بزدار کی ذاتی رہائش گاہ پر کروڑوں روپے کی لاگت سے سرکاری فنڈ سے کثیر مقصدی ہال تعمیر کیا گیا۔ عثمان بزدار نے قبرستان کی چاردیواری کی تعمیر کیلئے چھ کروڑ کے ٹھیکے میں بھی کک بیکس وصول کی ۔ عثمان بزدار نے اپنے فرنٹ مین اور قریبی رشتہ دار ڈاکٹر اعجاز لغاری کو ٹھیکوں کی مد میں کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچایا۔

Leave a reply