مزید دیکھیں

مقبول

پنجاب سموگ سے سیل اور مریم نواز کی پرفضا مقام کی سیر،زرتاج گل برس پڑیں

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ مریم نواز کا رویہ انتہائی تشویش ناک ہے۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور پنجاب حکومت کو اسموگ پر پہلے سے جو اقدامات کرنے تھے وہ نہ کیے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب 13 کروڑ شہریوں کو چھوڑ کر چلی گئیں، وزیرِ ماحولیات بھی ساتھ گئیں، لاہور سے روجھان تک پنجاب بند ہو رہا ہے اور حکمراں دنیا کے پُر فضا مقامات کی سیر کر رہے ہیں،عوام کی فکر نہیں جو اس اسموگ اور برے ماحول میں جی رہے ہیں،فصلوں کو جلانے سے روکنے کے اقدامات اور ماحولیات کو بچانے پر کام نہیں ہوا، انتظامیہ کو صرف پی ٹی آئی کے خلاف پرچوں پر لگا دیا گیا ہے،پنجاب کو تالے لگاکر سموگ کے حوالے کردیا اور پنجاب پر قبضہ جعلی حکمران سیر پر یورپ چلے گئے، عوام سانس بھی نہیں لے سکتی ،سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے، پنجاب حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں لیا سموگ بارے، صرف پی ٹی آئی پر پرچے کئے،کوئی ایک درخت انہوں نے لگایا ہو تو بتا دیں، پنجاب پورا روجھان تک سیل ہے اور حکمران پر فضا مقام میں سیریں کر رہے ہیں، عوام کو سوچنا چاہئے کہ کس طرح کے حکمران ان کے سر پر مسلط کر دیئے گئے ہیں،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan